ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:21 AM | Pennsylvania Shooting

printer

امریکہ میں مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق Pennsylvania کے Codorus ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق Pennsylvania کے Codorus ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ ریاستی پولیس کمشنر Christopher Paris نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور بھی تصادم کے دوران مارا گیا۔ انہوں نے تحقیقات کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

گورنر Josh Shapiro نے کہا کہ پولیس افسران گھریلو تحقیقات کے سلسلے میں موقعے پر پہنچے تھے، تبھی فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حکام نے مشتبہ شخص کی شناخت کے بارے میں نہیں بتایا۔ اسی طرح حکام نے اس بارے میں بھی نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسران کس ایجنسی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

امریکی اٹارنی جنرل Pamela Bondi نے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی معاشرے پر ایک بدنما داغ قرار دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وفاقی ایجنٹس مقام حکام کی تحقیقات میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔×