ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:29 AM | US Int. Rate Cut

printer

امریکہ میں معاشی ترقی کی رفتار کم ہونے کے تناظر میں فیڈرل ریزرو نے اپنی شرح سود ایک-چوتھائی فیصد کم   کردی ہے۔

امریکہ میں معاشی ترقی کی رفتار کم ہونے کے تناظر میں فیڈرل ریزرو نے اپنی شرح سود ایک-چوتھائی فیصد کم   کردی ہے۔ پچھلے سال دسمبر کے بعد سے یہ شرح میں پہلی کٹوتی ہے۔ اِس کے علاوہ وفاقی فنڈ شرح بھی کم کرکے چار فیصد اور سوا چار فیصد کے درمیان کردی گئی ہے۔ پہلے یہ سوا چار سے لے کر ساڑھے چار فیصد کے درمیان تھی۔ یہ وہ شرح ہے، جس پر بینک ایک دوسرے سے کم مدت کے قرضے لیتے ہیں۔

امریکہ کے وفاقی ریزرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزگار کی رفتار کم ہوگئی ہے، بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ ابھی کم ہے۔ اِس کے علاوہ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔×