مغربی امریکہ میں لاس اینجلس میں جنگلی آگ کی وجہ سے 92 ہزار سے زیادہ افراد کو فوری طور پر جگہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر 89 ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ پورے علاقے میں لگی آگ کی وجہ سے 25 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاس اینجلس صوبے میں جنگل کی آگ میں شدید خشک سالی کی وجہ سے شدت آئی، جس میں 40 ہزار 500 ایکڑ سے زیادہ زمین اور 12 ہزار 300 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
جنوبی کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں جنوبی کیلیفورنیا ایڈیسن نے بجلی سپلائی بند کرنا شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے 80 ہزار سے زیادہ صارفین بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کی ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر Gavin Newsom نے کہا ہے کہ اس آگ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ امریکہ کی تاریخ میں بدترین قدرت آفت ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔x