ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 9:57 PM

printer

امریکہ میں غزالہ ہاشمی، وَرجینیا کی پہلی بھارت نژاد- امریکی لیفٹیننٹ گورنر بن گئی ہیں

امریکہ میں بھارت میں پیدا ہونے والی غزالہ ہاشمی نے ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی اور پہلی بھارت نژاد خاتون بن گئی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی 61 سالہ غزالہ ہاشمی نے ریپبلکن پارٹی کے John Reid کو شکست دی۔ چھ سال قبل انہوں نے پہلی بار ورجینیا کی اسٹیٹ سینیٹر کے طور پر بھی تاریخ رقم کی تھی۔ ہاشمی، ریپبلکن Winsome Earle-Sears کی جگہ لیں گی، جو اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔غزالہ ہاشمی 1964 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور اپنے ابتدائی سال Malakpet کے علاقے میں گزارے۔ اس کے بعد وہ چار سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہو گئیں، جہاں ان کے والد، جو بین الاقوامی تعلقات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ جارجیا میں یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے لگے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔