ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 10:28 PM

printer

امریکہ میں حکومت بند ہوجانے کے بعد سیاسی تعطل جاری ہے

مالی برس کے اختتام سے پہلے فنڈ سے متعلق عارضی بل، کانگریس کی جانب سے منظور نہ ہونے کے بعد کل آدھی رات کے وقت وفاقی حکومت کے بند ہوجانے کے بعد امریکہ میں سیاسی تعطل جاری ہے۔ قانون ساز ممبران، بٹے ہوئے ہیں، بالخصوص Obamacare سبسڈیز میں کیے گئے اضافے سے متعلق شقوں کے تعلق سے اُن میں تقسیم پائی جاتی ہے۔ سینیٹ نے جہاں کسی قدم کی منظوری کیلئے 60 ووٹ درکار ہیں، 53 سیٹیں رکھنے والی ریپبلکن پارٹی، ڈیموکریٹس کے 7 ممبروں سے حمایت حاصل کرنے میں ناکامی رہی، جس کی ضرورت اِس لیے ہے کہ Bill کو منظور کیا جاسکے۔ تقریباً 75 ہزار وفاقی کارکنوں کو اِس وقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو پائی ہے، جس کی  وجہ سے تقریباً یومیہ اجرت میں 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

ضروری خدمات، جن میں فوجی کارروائیوں، ناسا کے خلائی مشن، ایئر ٹریفک کنٹرول اور سماجی سلامتی کی ادائیگیاں شامل ہیں، جاری رہیں گی، البتہ کئی وفاقی ایجنسیاں اپنی کارروائیوں میں تھَم سی گئی ہیں۔ قومی آمد و رفت کے تحفظ سے متعلق بورڈ نے اپنے عملے کے ایک چوتھائی حصے کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کئی محکموں میں ہنگامی منصوبوں کو شروع کیا گیا ہے۔

مالی مارکیٹوں میں بھی زبردست ردّ عمل دیکھنے میں آیا، سونے کی قیمت میں ریکارڈ تین ہزار 875 فی اونس کا اضافہ ہوا، جبکہ Wall اسٹریٹ کے شیئر گرگئے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔