November 8, 2025 9:52 AM | US Aviation Cut

printer

امریکہ میں جاری حکومت کے Shut down  کے سبب ملک کے ہوائی سفرکے نظام پر بوجھ میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں پورے امریکہ میں سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

امریکہ میں جاری حکومت کے Shut down  کے سبب ملک کے ہوائی سفرکے نظام پر بوجھ میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں پورے امریکہ میں سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہوابازی سے متعلق تجزیاتی کمپنی Cirium کے مطابق کل تک 780 پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا جو مجموعی 25 ہزار یومیہ پروازوں کا 3 فیصد ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے کیونکہ متعدد فضائی نقل و حمل کے کنٹرولز  و عملہ بغیر اجرت کے کام کر رہے ہیں اور دوسری نوکریوں کا رخ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

امریکی ٹرانسپورٹ محکمے کے سیکریٹری Sean Duffy نے خبردار کیا ہے کہ اگر Shut down جاری رہا تو پروازوں کی منسوخی کی تعداد 20 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔x