امریکہ میں بھارت کے سفیر ونے موہن کواترا نے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو اور نیشنل ایرونوٹکس اور خلائی تنظیم NASA کے درمیان ثمر آور اور دیرپا خلائی شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ انھوں نے اس کو بھارت امریکہ تعاون کا اہم ترین ستون قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں بھارت امریکہ خلائی تعاون پر خطاب کرتے ہوئے بھارت کے سفیر نے کہا کہ چندریان مشن، Artemis Accords اور NISAR کے حالیہ لانچ سمیت مختلف مشنوں اور پروگراموں کے ذریعے یہ تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بھارت 2028 سے 2035 کے درمیان چاند پر خلابازوں کا ایک مشن اور ایک خلائی اسٹیشن بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس میں NASA کے اہم شراکت دار کے طور پر شامل رہے گا۔x
Site Admin | September 16, 2025 2:33 PM
امریکہ میں بھارت کے سفیر ونے موہن کواترا نے اسرو اور NASA کے درمیان ثمر آور اور دیرپا خلائی شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی ہے۔
