امریکہ میں، وہائٹ ہاؤس کے گورنمنٹ Efficiency محکمے کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ گزشتہ ہفتے کی اپنی سرگرمیوں کا دستاویزی ثبوت پیش کریں یا مستعفی ہونے کا سامنا کریں۔ انھوں نے کَل ایکس پر سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ ہدایت جاری کی، جس میں وفاقی ملازمین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی خفیہ معلومات کو چھوڑ کر اپنی حصولیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے پانچ بُلیٹ پوائنٹس کے ساتھ اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔ یہ رپورٹ کل آدھی رات تک پیش کرنا لازمی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تعداد میں تخفیف کرنے سے متعلق اس پہل کے سبب پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ دوسری جانب، وفاقی ملازمین کی نمائندگی کرنے والی یونین، امریکن فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائز نے جناب ایلون مسک کے اس طریقہئ کار کو چیلنج کرنے کا عزم کیا ہے۔×
Site Admin | February 23, 2025 3:31 PM
امریکہ میں، وہائٹ ہاؤس کے گورنمنٹ ایفیشینسی محکمے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کارکن گزشتہ ہفتے کی اپنی سرگرمیوں کا دستاویزی ثبوت پیش کریں یا مستعفی ہونے کا سامنا کریں۔