امریکہ میں، بھارت نژاد دو امریکی افراد سنجے سنگھل، اور سُکھ کور نے، ٹیکسس میں سٹی کاؤنسل کے Run Off انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Sugar Land’s District-2 میں سنجے سنگھل نے اپنے قریب ترین حریف ناصر حسین پر فیصلہ کن جیت حاصل کی۔ سنگھل، توانائی کے شعبے کے، ایک ریٹائرڈ عہدیدار ہیں اور انہوں نے IIT دلّی سے گریجویشن کیا ہے۔
اس کے علاوہ CAROL-McCutcheon کو شُگرلینڈ کا میئر منتخب کیا گیا ہے، جہاں بھارت نژاد امریکیوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔