امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 ممالک کے برآمدات سے متعلق ٹیرف خطوط پر دستخط کئے ہیں، جن کے کل ارسال کئے جانے کی توقع ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، امریکی صدر نے کہا کہ جن ممالک کو یہ خطوط بھیجے جا رہے ہیں ان کے ناموں کا انکشاف کل ہوگا۔ ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ جوابی محصولات میں اور بھی اضافہ ہو سکتا ہے، کچھ ممالک کے لئے یہ ممکنہ طور پر 70 فیصد تک بڑھائے جا سکتے ہیں اور یہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔
امریکی صدر نے اپریل میں ملک میں آنے والی زیادہ تر اشیاء پر 10 فیصد کا بنیادی محصول عائد کیا تھا، چین سمیت کچھ مخصوص ممالک کے لئے اس میں اضافی شرحیں متعارف کی گئی تھیں۔ بعد میں ان بڑھائے گئے محصولات کو 9 جولائی تک کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔ واشنگٹن نے دو ممالک- برطانیہ اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔×