February 27, 2025 9:53 AM | Trump Ukraine

printer

امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر Volodymyr  زیلینسکی اپنے ملک کے کمیاب  زیرِ زمین معدنیات پر امریکی حقوق دینے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کے لیے کَل وہائٹ ہاؤس جائیں گے اور یوکرین لڑائی روکنے پر بھی ایک سمجھوتہ کیا جائے گا۔

وہائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب کچھ طے کرلیا گیا ہے اور وہ روس اور یوکرین کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ لوگوں کی اموات کے سلسلے کو روکا جا سکے۔

جناب ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی مدد کے لیے یوروپ سے زیادہ خرچ کیا ہے، حالانکہ یوروپ اِس سے کہیں زیادہ سیدھے متاثر ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے صدر دونوں سے فون پر بات کی ہے اور امریکی عہدیداروں نے اِن دونوں ملکوں کے اپنے ہم منصب اہلکاروں کے ساتھ تبادلہئ خیال بھی کیا ہے۔

اِدھر یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کی ٹیمیں کَل کے مذاکرات کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔x