October 14, 2025 9:26 PM

printer

امریکہ سے باہر گوگل کا سب سے بڑا AI مرکز 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بھارت میں قائم کیا جائے گا

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ گوگل کی جانب سے آندھرا پردیش میں اعلان کردہ نیا گیگا واٹ اسکیل AI ہب، انڈیا AI مشن کے اہداف کے حصول میں طویل عرصے تک ساتھ نبھائے گا۔ نئی دلّی میں آج بھارت AI شکتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ AI ہب، کئی طریقوں سے انڈیا AI مشن کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ گوگل کی جانب سے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں مصنوعی ذہانت سے متعلق AI ہب کے قیام سے کمپنی کو بھارت بھر میں AI پر مبنی تبدیلیوں کو تیز کرنے کے مقصد سے مکمل AI Stack کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔
نئے AI ہب کے ذریعے گوگل، پانچ سال کے دوران بھارت میں قریب 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جوکہ اب تک ملک میں گوگل کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ حکومت کے وکست بھارت نظریے کے عین مطابق ہے، جو AI پر مبنی خدمات کی توسیع کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ فعال ہوجانے کے بعد یہ نیا ڈیٹا سینٹر، 12 ملکوں میں واقع گوگل کے موجودہ AI ڈیٹا سینٹروں کے نیٹ ورک میں شامل ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔