امریکہ اور چین کے افسران نے آج اسٹاک ہوم میں دوسرے دن بات چیت شروع کی، جس کا مقصد دنیا کی اِن دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان، دیرینہ اقتصادی تنازعات کو ختم کرنا ہے۔
امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent اور چین کے نائب وزیر اعظم He Lifeng، بات چیت میں شرکت کر رہے ہیں۔ دونوں وفود کے درمیان کَل Rosenbad میں پانچ گھنٹے سے زیادہ میٹنگ جاری رہی جو وسطی اسٹاک ہوم میں سوئیڈن کے وزیر اعظم کا دفتر ہے۔ پہلے دن کی بات چیت کے بعد کسی بھی ملک نے کوئی بیان نہیں دیا۔ اسٹاک ہوم میں یہ بات چیت یوروپی یونین کے ساتھ، ٹرمپ کے سب سے بڑے تجارتی معاہدے کے بعد کی جارہی ہے۔