امریکہ اور چین نے محصول سے متعلق اپنے موجودہ 90 روزہ معاہدے میں توسیع کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی مدت 12 اگست کو ختم ہوجائے گی۔ اسٹاک ہوم میں دو روزہ بات چیت مکمل ہونے کے بعد طرفین کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا۔ چین کے تجارتی مذاکرات کار Li Chengang نے کہا ہے کہ دونوں ممالک معاہدے کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے سبب اس سال کے شروع میں محصول میں اضافے پر روک لگ گئی تھی۔ البتہ امریکی وزیر خزانہ Scott Bessent نے مطلع کیا ہے کہ حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ پر منحصر کرے گا۔
Site Admin | July 30, 2025 2:34 PM
امریکہ اور چین نے محصول سے متعلق اپنے موجودہ 90 روزہ معاہدے میں توسیع کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی مدت 12 اگست کو ختم ہوجائے گی
