امریکہ اور چین آج سوئڈن کے شہر اِسٹاک ہوم میں نئے دور کی تجارتی بات چیت شروع کریں گے۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تجارتی معاملے پر محاذ آرائی کو موقوف رکھنے کی مدت میں مزید 90 دن کی توسیع کرسکتی ہیں۔
اِن مذاکرات کی قیادت امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent اور چین کے نائب وزیراعظم He Lifeng کریں گے۔ 90 دن کی موجودہ مدت 12 اگست کو ختم ہونا ہے۔ اس عرصے کے دوران دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر محصولات عارضی طور پر کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
امریکہ اور چین کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت پھر شروع ہورہی ہے کہ جب یوروپی یونین اور جاپان کے ساتھ امریکہ کا تجارتی سمجھوتہ ہوگیا ہے۔
Site Admin | July 28, 2025 2:34 PM
امریکہ اور چین آج سوئیڈن کی راجدھانی اِسٹاک ہوم میں نئے دور کی تجارتی بات چیت شروع کریں گے