امریکہ اور چین کے درمیان طویل عرصے سے جاری تجارتی جنگ میں اُس وقت بڑا موڑ آگیا، جب دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیاء پر عائد محصولات کو 90 دنوں کیلئے واپس لینے پر راضی ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں جینوا میں ہوئے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ چینی اشیاء پر عائد محصولات کو بدھ کے روز تک 145 فیصد سے گھٹا کر 30 فیصد کرے گا۔ وہیں چین بھی امریکی درآمدات پر عائد 125 فیصد محصولات میں تخفیف کرتے ہوئے اُسے 10 فیصد کرے گا۔دونوں ممالک نے پائیدار اور باہمی فائدے مند اقتصادی ساجھیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے نظام تشکیل دینے سے اتفاق کیا ہے۔
چین کے نائب وزیر اعظم He Lifeng، امریکی وزیر خزانہ Scott Besent اور تجارتی نمائندے Jamieson Greer مستقبل میں مذاکرات کی قیادت کریں گے، جو چین، امریکہ یا کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عملی سطح کی مشاورت حسب ضرورت منعقد کی جائے گی۔
Site Admin | May 12, 2025 9:43 PM
امریکہ اور چین ، ایک دوسرے کی اشیاء پر عائد محصولات کو 90 دنوں کیلئے واپس لینے پر راضی ہوگئے ہیں