امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اور سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے کَل جدہ میں وسیع تر اسٹریٹیجک اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اِن میں مصنوعی ذہانت، توانائی اور حفظان صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ 142 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے کَل سعودی عرب کے دورے کے ساتھ اپنے چار روزہ مشرق وسطیٰ دورے کی شروعات کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کار کے دوران اسرائیل اور دیگر عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے شروع کیے گئے ابراہم سمجھوتے کو وسعت دینے کے اپنے عزم کو بھی دوہرایا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک شام پر لگی پابندیاں ہٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیاں معزول صدر بشارالاسد کے دور اقتدار کے دوران عائد کی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ نے اِس قدم کو جنگ سے تباہ ملک کیلئے امن کا ایک نیا موقع قرار دیا۔
Site Admin | May 14, 2025 9:27 AM
امریکہ اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی سودے پر دستخط کئے ہیں