امریکہ اور سعودی عرب نے، کَل ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے، وہائٹ ہاؤس کے دورے میں سوِل نیوکلیائی توانائی اور جدید ترین امریکی F-35 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے۔
وہائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق دونوں ملکوں نے سوِل نیوکلیائی توانائی پر ایک مشترکہ اعلامیے کی توثیق کی ہے، جس کے تحت کئی دہائیوں سے جاری قانونی بنیاد اور کئی ارب ڈالر کی نیوکلیائی توانائی شراکت داری کی بنیاد رکھی گئی ہے، جو نیوکلیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے مضبوط معیارات کے مطابق ہے۔×