May 23, 2025 2:29 PM

printer

امریکہ اور ایران آج روم میں نیوکلیائی معاہدے سے متعلق بات چیت کے پانچویں دور کا انعقاد کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ، ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہے گا تب تک کوئی نیوکلیائی معاہدہ طے نہیں پائے گا۔ اُنہوں نے یہ بیان آج روم میں امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا پانچواں دور شروع ہونے سے پہلے دیا ہے۔ ایران نے یورینیم کو افزودہ بنانے کے اپنے پروگرام کو مکمل طور پر روک دینے کے، امریکہ کے حالیہ مطالبات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جناب عراقچی نے کہا کہ امریکہ، ایران میں یورینیم کو افزودہ بنانے کی کسی بھی سرگرمی کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی امریکہ کا مقصد ہے، تو کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔