September 30, 2025 9:55 AM | Trump - GAZA Peace Plan

printer

  امریکہ اور اسرائیل، غزہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے نئے امن منصوبے پر راضی ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے حماس کو اُسے قبول کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد وہائٹ ہاؤس نے غزہ میں دو سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ایک امن منصوبہ جاری کیا ہے۔ اِس امن منصوبے کے تحت غزہ کو انتہا پسندی سے پاک دہشت سے آزاد ایسا خطہ بنایا جائے گا، جس سے اُس کے پڑوسیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ لمبے عرصے سے متاثر غزہ کے لوگوں کے فائدے کے لیے  امن منصوبے کے تحت غزہ کی تزئینِ نو کا بھی منصوبہ ہے۔ امن منصوبے مطابق اگر دونوں فریق اِس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں، تو جنگ فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ اِس مدت کے دوران فضائی اور توپ خانے کی بمباری سمیت سبھی طرح کی فوجی کارروائیاں معطل کر دی جائیں گی اور مکمل طور پر مرحلے وار انخلا تک جنگی کارروائیاں روک دی جائیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔