بھارت، جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ نیتی آیوگ کے CEO بی وی آر سبرامنیم نے کہا ہے کہ بھارت، اگلے ڈھائی تین سال میں جرمنی کی جگہ لے کر تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ کل نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی 10 ویں میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ IMF کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت اب چار کھرب ڈالر کی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف امریکہ، چین اور جرمنی کی معیشت ہی بھارت سے بڑی ہے۔ IMF نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت، دنیا کی تیزی سے بڑھنے والی بڑی معیشت رہے گی۔
Site Admin | May 25, 2025 10:04 PM
امریکہ، چین اور جرمنی کے بعد، اب بھارت دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے