امریکہ، سوڈان کے متعلق یہ طے پانے کے بعد کہ اُس نے اِن دنوں جاری خانہ جنگی کے دوران کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا، اُس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان Tammy Bruce نے اِس فیصلے کی تصدیق کی اور یہ پابندیاں 6 جون سے عائد ہوں گی۔ اِن اقدامات میں امریکہ میں برآمدات پر پابندی اور سرکاری حمایت والے قرضوں تک رسائی کی حد مقرر کرنا شامل ہے۔ یہ قدم کیمیاوی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کی سوڈان کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی کی عالمی سطح پر مذمت کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سوڈان کی جانب سے انکار کئے جانے کے باوجود امریکی اہلکاروں نے ایک مضبوط موقف اختیار کیا ہے اور اِس بات پر زور دیا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ اِس تنازع میں دونوں ہی طرفین پر پہلے بھی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔
Site Admin | May 24, 2025 9:41 PM
امریکہ، سوڈان کے متعلق یہ طے پانے کے بعد کہ اُس نے اِن دنوں جاری خانہ جنگی کے دوران کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا، اُس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا