ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 10:26 PM

printer

امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے تین سائنسدانوں کو، دھاتی-نامیاتی فریم ورک تیار کرنے کیلئے، کیمسٹری میں نوبل امن ایوارڈ دیا گیا ہے

امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے تین سائنسدانوں کو دھات-نامیاتی فریم ورک تیار کرنے کیلئے آج کیمسٹری میں 2025 کے نوبل انعام سے سرفراز کیا گیا۔ سائنس سے متعلق رائل سوڈیش اکیڈمی نے آج سوشل میڈیا پر اِس کا اعلان کیا۔ پیش ہے ایک رپورٹ…………

تین سائنسدانوں Susumu Kitagawa، Richard Robson اور Omar Yaghi نے خصوصی مادّہ تیار کیا ہے، جسے دھات، نامیاتی فریم ورک یا MOFs کا نام دیا گیا ہے۔ یہ MOF دھات اور کاربن پر مبنی مالیکیول سے بنا مادّہ ہے، جس میں بڑے خلا یا چھید ہوتے ہیں۔ اِن میں گیس یا رقیق مادّے کو جکڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی نقصان دہ گیسوں کو جکڑ سکتے ہیں یا خشک ریگستانی ہوا سے پانی بھی نکال سکتے ہیں۔ یہ نقصان دہ کیمیکل کو ختم کرکے پانی کو صاف کرنے، کیمیکل ری ایکشن بڑھانے یا بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ اِس ایجاد سے انسانوں کو درپیش آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی اور پینے کے صاف پانی کی قلت جیسے بڑے مسائل حل کیے جانے کی امید ہے۔