ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2025 10:27 PM

printer

امرناتھ یاترا کا آغاز سخت حفاظتی بندوبست میں کَل سے ہوگا

شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا کیلئے 13 روزہ یاترا کا آغاز، جنوبی کشمیر میں پہلگام اور وسطی کشمیر کیلئے گاندر بل ضلعے میں، سخت حفاظتی بندوبست کے دوران، باقاعدہ طور پر کَل سے ہوگا۔ یہ ایک مقدس ہندو گپھا ہے، جو برف جمنے کے بعد شیولنگ کی شکل اختیار کرنے کے طور پر معروف ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے ہمالیائی خطے میں 12 ہزار 756 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ Baltal روٹ کیلئے 2 ہزار 300 سے زیادہ یاتریوں کے ساتھ تقریباً 299 گاڑیاں اور پہلگام روٹ کیلئے تین ہزار سے زیادہ یاتری، سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے ذریعے بحفاظت کشمیر خطے پہنچے۔

وادی کشمیر میں پہنچنے کے بعد یاتری ”بم بم بھولے“ اور ”جے برفانی بابا کی جے“ کے نعرے لگا رہے تھے، جن کا مقامی لوگوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں