امرناتھ یاترا سے پہلے آج حکام نے جموں میں سرسوتی دھام میں آف لائن ٹوکن تقسیم کرنے کے مرکز کا آغاز کیا ہے۔ اس ٹوکن سینٹر سے پہلگام اور بالتل دونوں راستوں کے لیے ٹوکن تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یاترا کے لیے آف لائن رجسٹریشن کا کل ویشنوی دھام، پنچایت بھون اور مہاجن سبھا مراکز پر آغاز کیا جائے گا۔ امرناتھ کی پوتر گپھا کے لیے 38 روزہ یاترا جمعرات سے شروع ہوگی۔ آج جموں -سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ×
Site Admin | June 30, 2025 10:03 PM
امرناتھ یاترا سے پہلے آج حکام نے جموں میں سرسوتی دھام میں آف لائن ٹوکن تقسیم کرنے کے مرکز کا آغاز کیا ہے
