July 18, 2025 2:39 PM

printer

امرناتھ یاترا آج سے پھر شروع ہوگئی ہے جو خراب موسم  کی وجہ سے عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا کَل کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں کے زیادہ تر علاقوں میں خراب موسم کے سبب عارضی طور پر روکے جانے کے بعد آج پھر شروع ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موسم میں بہتری کے  پیش نظر حکام نے آج صبح سویرے بھگوتی نگر بنیادی پڑاؤ سے یاتریوں کے 17 ویں جتھے کو کشمیر خطے کی سمت جانے کی اجازت دی۔ 9ہزار سے 500 زیادہ یاتری 335 گاڑیوں میں روانہ ہوئے، جن میں مرد، خواتین، بچے، سادھو اور سادھویاں شامل ہیں۔

بال تَل اور پہلگام کے راستوں پر مسلسل شدید بارش کے سبب کَل یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔