March 4, 2025 9:34 AM

printer

امرتسر میں کَل بھارت-پاکستان سرحد پر سرحدی حفاظتی فورس BSF نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مارکر ہلاک کردیا

امرتسر میں کَل بھارت-پاکستان سرحد پر سرحدی حفاظتی فورس BSF نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ BSF کے ذرائع نے آکاشوانی کو بتایاکہ سکیورٹی اہلکاروں نے درانداز کی مشکوک نقل وحرکت کا نوٹس لیا جو بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے بعد گیہوں کی فصل کی آڑ لے کر سرحد پر سکیورٹی باڑ کی طرف آرہا تھا۔ جب BSF اہلکاروں نے اُسے للکارا تو اُس نے باڑ کی سمت بھاگنا شروع کردیا۔ اُس کی جارحانہ حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوجیوں نے گولی چلائی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا۔ حالیہ دنوں میں یہ اِس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کے روز بھی پٹھان کوٹ میں بین الاقوامی سرحد پر BSF اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔