داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج 10 ہزار سے زیادہ پی اے سی ایس، ڈیری اور ماہی پروری سے متعلق امداد باہمی اداروں کو وقف کریں گے

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ، امدادِ باہمی کی  10 ہزار سے زیادہ ابتدائی کثیر مقصدی زرعی سوسائٹیز کو، آج نئی دلّی میں ملک کے نام وقف کریں گے۔ ڈیری اور ماہی پروری سے متعلق امدادِ باہمی کی یہ سوسائٹیز، حال ہی قائم کی گئی ہیں۔ جناب شاہ، امدادِ باہمی اداروں کی ایک قومی کانفرنس میں، اِن نو تشکیل شدہ سوسائٹیز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، روپے کسان کریڈٹ کارڈز اور مائکرو ATMs بھی تقسیم کریں گے۔  یہ مالی دستاویزات، پنچایتوں میں آسانی سے قرضہ فراہم کرنے اور مالی خدمات میں سب کی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کی گئی ہیں۔ اِن دستاویزات سے، دیہی آبادی کو مختلف اسکیموں سے فائدہ ہوگا اور عوام، ملک کی اقتصادی ترقی میں شرکت کر سکیں گے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔