مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ہریانہ کے شہر روہتک میں سابر ڈیری پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر جناب شاہ نے کہا کہ ملک کے ڈیری کے شعبے میں پچھلے 11 سال کے دوران 70 فیصد کی زبردست ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں یہ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ سابر ڈیری نے پورے ملک میں سب سے بڑے پلانٹ کی تعمیر کاکام مکمل کرلیا ہے جس پر 350 کروڑ روپے کا سرمایہ لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اُن کسانوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا جو دودھ کی پیداوار کرتے ہیں اور اِس سے پورے NCR خطے کی ضرورت پوری ہوگی۔
Site Admin | October 3, 2025 2:42 PM
امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ڈیری کے شعبے میں، پچھلے 11 سال کے دوران 70 فیصد کی زبردست ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے روہتک شہر میں سابر ڈیری پلانٹ کا افتتاح کیا