January 24, 2026 10:22 AM | Shah UP Day

printer

امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ، آج لکھنؤ میں اترپردیش کے یومِ تاسیس کی تقریبات منانے کیلئے ”ایک ضلع، ایک پکوان“ اسکیم کا آغاز کریں گے۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج لکھنؤ میں اترپردیش کے یومِ تاسیس کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کریں گے۔ اِس تقریب کا انعقاد راشٹر پریرنا استھل پر کیا جائے گا۔

اِس موقع پر جناب شاہ ون ڈسٹرکٹ وَن کیوزین اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اِس پہل کے تحت اترپردیش کے ہر ضلعے کے منفرد روایتی پکوان کی شناخت کی جائے گی اور اُسے معیاری بہتری برانڈنگ اور بازار رسائی سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ انھیں نہ صرف علاقائی بلکہ قومی اور عالمی سطح پر پہچان مل سکے۔

تقریبات کے دوران وزیر موصوف سردار پٹیل صنعتی زون پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ جناب شاہ اُن اضلاع کو ایوارڈ سے نوازیں گے جنھوں نے اترپردیش حکومت کی مکھیہ منتری Yuva Udyami Vikas Yojna اسکیم کے تحت شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ وہ اترپردیش گورو سمّان 2025-26 بھی عطا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔