امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی سے متعلق قومی ترقیاتی کارپوریشن NCDC، امدادِ باہمی کے اداروں کو بااختیار بنانے اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط وسیلے کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات کل نئی دلّی میں NCDC کی 92 ویں جنرل کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جناب شاہ نے شوگر ملز اور ڈیری شعبے میں سرکُلر اکانومی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ملک کی پہلی کوآپریٹو ٹیکسی سروس شروع کرنے میں NCDC کے اہم رول کو اجاگر کیا، جو ڈرائیوروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ نئی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی رجسٹر ہو چکی ہے اور ڈرائیوروں کے اندراج کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی کا عمل بھی جاری ہے۔×