امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں امدادِ باہمی وزارت نے کوآپریٹو اداروں کو متحرک اور کامیاب کاروباری یونٹوں میں بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے نئی دلّی میں امدادِ باہمی شعبے کو مستحکم بنانے کے اقدامات پر اپنی وزارت کی صلاح کار کمیٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ 2025 کی قومی امدادِ باہمی پالیسی سے ملک میں پائیدار کوآپریٹو ترقی کا ایک جامع خاکہ فراہم ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ملک میں، 2 لاکھ کثیر مقصدی امدادِ باہمی سوسائٹیاں قائم کرنے کے بڑے نشانے کے تناظر میں اب تک 35 ہزار سے زیادہ نئی کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں۔×