ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 2:43 PM

printer

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے نئی دلّی میں Co-op Kumbh 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے شہری امدادِ باہمی بینکوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں اور محروم طبقات کو بااختیار بنائیں

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ اَربن کوآپریٹو بینکوں یعنی امداد باہمی سے متعلق شہری بینکوں کو آگے بڑھ کر خواہشمند نوجوانوں اور معاشرے کے پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات کو بااختیار بنانا چاہیے۔  آج نئی دلّی میں اَربن کوآپریٹو کریڈٹ سیکٹر کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس – Co-op Kumbh 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ اَربن کوآپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیز لمیٹڈ – NAFCUB کی قومی فیڈریشن اور شہری تنظیموں کو اخلاقی رہنما خطوط جاری کرنے چاہئیں، جس کی بنیاد پر ہر شہری کوآپریٹو بینک کو اپنے مالی ڈھانچے کو اثر نو مرتب کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس کا مقصد امداد باہمی کے اداروں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

اِس موقع پر جناب شاہ نے امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد کی عالمی درجہ بندی میں Amul اور IFFCO کو   چوٹی کے دو مقام میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ Amul ملک بھر میں تین کروڑ لیٹر دودھ اکٹھا کرنے کے ساتھ سفید انقلاب کو آگے بڑھا   رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ IFFCO، 93 لاکھ ٹن Urea اور DAP کی پیداوار کرکے ملک کے سبز انقلاب کا ایک اہم ستون بن گیا ہے۔

جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ آج IFFCO کا  Nano DAP اور یوریا، برازیل، امریکہ، عمان اور اردُن سمیت 40 سے زیادہ ملکوں کو برآمد کیا جاتا ہے۔ اِس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد اَربن کوآپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیز – NAFCUB کی قومی فیڈریشن اور امداد باہمی کی وزارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔