July 24, 2025 9:49 PM

printer

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے ملک میں امدادِ باہمی اداروں کو مستحکم کرنے کی خاطر قومی پالیسی 2025 کا آغاز کیا ہے

امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج شام نئی دلّی میں قومی امداد باہمی پالیسی 2025 کی نقاب کشائی کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ پالیسی، وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مقصد بنیادی سطح پر روڈ میپ تیار کرتے ہوئے امداد باہمی کے ذریعے خوشحالی لانے کے نظریے کو حقیقت میں بدلنا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی امداد باہمی پالیسی، سال 2002 میں اُس وقت جاری کی گئی تھی، جب اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے۔جناب شاہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو سال 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ امداد باہمی کے وزیر جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کی وزارت نے 50 کروڑ فعال اراکین بنانے کا نشانہ رکھا ہے اور وہ کمیٹیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک بڑھائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔