امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج نئی دلی کے وگیان بھون میں تغذیے سے متعلق NDDB فاؤنڈیشن کے قومی CSR Conclave  کا افتتاح کریں گے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں تغذیہ کی یقینی فراہمی اور غربت کے خاتمے میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے رول کے عنوان سے منعقد ہونے والے  CSR Conclaveکا افتتاح کریں گے۔ اس Conclave کا مقصد بچوں میں غذائیت کی کمی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون، اختراعی اور پائیدار حکمت عملی پر غور وخوض کرنا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈیری کے قومی ترقیاتی بورڈ NDDB کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ Conclave کے دوران جناب شاہ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے Bhilai اسٹیل پلانٹ، چھتیس گڑھ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، CSR پہل کے تحت گفٹ مِلک پروگرام کے تیسرے مرحلے کا بھی آغاز کریں گے۔ اس پہل کے تحت Bhilai اسٹیل پلانٹ کے کانکنی والے علاقوں میں واقع سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً چار ہزار بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔×