ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ، امدادِ باہمی کی 10 ہزار سے زیادہ ابتدائی کثیر مقصدی زرعی سوسائٹیز PACS کو، آج نئی دلّی میں ملک کے نام وقف کریں گے۔

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ، امدادِ باہمی کی 10 ہزار سے زیادہ ابتدائی کثیر مقصدی زرعی سوسائٹیز PACS کو، آج نئی دلّی میں ملک کے نام وقف کریں گے۔ ڈیری اور ماہی پروری سے متعلق امدادِ باہمی کی یہ سوسائٹیز، حال ہی قائم کی گئی ہیں۔ جناب شاہ، امدادِ باہمی اداروں کی ایک قومی کانفرنس میں، اِن نو تشکیل شدہ سوسائٹیز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، روپے کسان کریڈٹ کارڈز اور مائکرو ATMs بھی تقسیم کریں گے۔

یہ مالی دستاویزات، پنچایتوں میں آسانی سے قرضہ فراہم کرنے اور مالی خدمات میں سب کی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کی گئی ہیں۔ اِن دستاویزات سے، دیہی آبادی کو مختلف اسکیموں سے فائدہ ہوگا اور عوام، ملک کی اقتصادی ترقی میں شرکت کر سکیں گے۔

اِن سوسائٹیز کے ذریعے دیہی آبادیوں کو نہ صرف مالی خدمات فراہم ہوں گی، بلکہ یہ سوسائٹیز اُن کے لیے ایک ایسے پلیٹ فارم کا کام بھی انجام دیں گی، جہاں وہ ایک دوسرے کے اشتراک سے اپنی سرگرمیاں انجام دے سکیں گی۔

جناب امت شاہ نے، وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سہکار سے سَمرِدھی‘ کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے، ملک بھر میں اگلے پانچ سال کے دوران، ہر پنچایت میں امدادِ باہمی کا ایک ادارہ قائم کرنے کا مقصد طے کیا ہے۔ اِس کانفرنس میں،  امدادِ باہمی کی اِن نو تشکیل شدہ سوسائٹیز کی، کام کاج کی صلاحیتوں کو فروغ دینے سے متعلق حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔×