January 18, 2026 10:23 AM | JEE MAIN ADMIT CARD

printer

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی نے JEE (مین) 2026 سیشن 1 امتحان کیلئے داخلہ کارڈ جاری کردیے ہیں۔

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی، NTA نے JEE (Main) 2026 Session-1 امتحان کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے ہیں۔ اس ماہ کی 21 اور 24 تاریخ کے درمیان BE یا B-Tech کے Paper-1 کیلئے امتحان دینے والے امیدوار NTA کی ویب سائٹ Jeemain.Nta.nic.in سے اپنے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ امتحان دو شفٹ میں منعقد کیے جائیں گے۔ صبح کی شفٹ میں امتحان 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ سہ پہر کی شفٹ میں 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔

NTA نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایڈمٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ اور بارکوڈ واضح طور پر نظر آئے۔ امیدواروں کو شناخت کی تصدیق کیلئے، ویلڈ فوٹو شناختی کارڈ رکھنا ہوگا۔ NTA نے مزید کہا کہ ان امیدواروں کیلئے، جو اس ماہ کی 28 اور 29 تاریخ کو B.E یا B.Tech کے Paper-1، B.Arch کے Paper – 2A اور B.Planningکے Paper 2B کے امتحان دے رہے ہیں، ایڈمٹ کارڈجلد ہی جاری کیے جائیں گے۔