الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی-IT کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ الیکٹرونکس آلات تیار کرنے سے متعلق اسکیم-ECMS کے تحت، حکومت کو ایک لاکھ 15 ہزار اور 351 کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کی کَل آخری تاریخ تھی اور اس کے تحت موصولہ درخواستوں کی تعداد تاریخی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 59 ہزار 350 کروڑ روپے کے بقدر سرمایہ کاری کے نشانے کے مقابلے ایک لاکھ 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ چار لاکھ 56 ہزار 500 کروڑ روپے کی پیداوار کے ہدف کے مقابلے، 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پیداوار کے تخمینے موصول ہوئے ہیں۔×
Site Admin | October 2, 2025 2:54 PM
الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی-IT کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ الیکٹرونکس آلات تیار کرنے سے متعلق اسکیم کے تحت، حکومت کو ایک لاکھ 15 ہزار اور 351 کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔