الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا میں جلد ہی ایک بڑا سیمی کنڈکٹر ملک بن جائے گا اور موہالی میں قائم سیمی کنڈکٹر ٹریننگ لیب SCL اس میں اہم رول ادا کرے گی۔
وزیر موصوف نے کل موہالی میں لیب SCL میں سیمی کنڈکٹر، پروسیس گیلری اور پَرانگت سیمی کنڈکٹر تربیتی لیب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے، وزیر اعظم کے ویژن کے تحت اس پنجاب میں قائم مرکز کو 4 ہزار 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے جدید شکل دی جائے گی۔×