October 25, 2025 9:47 PM

printer

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ دو برس میں ملک، موبائل فون کا سازوسامان تیار کرنے کے معاملے میں خود کفیل بن جائے گا

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت موبائل تیار کرنے کے سلسلے میں خودکفیل بننے کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دو برس میں موبائل فون کے سازوسامان کی مکمل طور پر گھریلو سطح پر پیداوار ملک میں ہی ہوگی۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ CCTV سمیت مختلف ایپلی کیشنز کیلئے چپ سیٹس ملک میں ہی تیار کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کیلئے موثر توانائی والے مائیکرو پروسیسر تیار کرنے کیلئے 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی، جن میں سروَر بھی شامل ہیں۔ جناب ویشنو نے یہ بھی مطلع کیا کہ اب تک اندرون ملک تیار کردہ Zoho ڈیجیٹل  Suite پر 12 لاکھ سے زیادہ مرکزی حکومت کے ملازمین موجود ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ویڈیو اور آن لائن مواد کی تصدیق کیلئے ایک Chatbot بھی تیار کیا گیا ہے جو فرضی Content کے پھیلنے کی روک تھام کرے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔