الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج نئی دلّی میں الیکٹرانکس کمپوننٹ مینوفیکچرنگ اسکیم کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کیا۔ دوسرے ایڈیشن کے تحت 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے تخمینے کے ساتھ 17 ایپلی کیشنز کو منظوری دی گئی ہے۔اِس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کمپنیوں کے نمائندوں کو منظوری نامہ سونپا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ 17 پروجیکٹس، 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی پروڈکشن کریں گے اور 11 ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا کریں گے۔
Site Admin | November 17, 2025 9:55 PM
مرکز نے الیکٹرانک کَلپرزوں کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اسکیم کے تحت 7 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ سرمایہ کاری والے 17 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔