الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں 5G کے آغاز کی رفتار نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ نئی دلّی میں عالمی چوٹی میٹنگ میں بولتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے ٹیلی مواصلاتی نظام کو توسیع دی جارہی ہے۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ آج ملک کا 90 فیصد علاقہ 5G نیٹ ورک کے دائرے میں آتا ہے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ دنیا میں، بھارت دوسرا ایسا سب سے بڑا ملک ہے، جہاں 5G نیٹ ورک کی سہولت حاصل ہے اور یہ سہولت ملک کے دور دراز کے علاقوں میں بھی دستیاب ہے۔x
Site Admin | October 18, 2025 3:07 PM
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں 5G کے آغاز کی رفتار نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے