March 6, 2025 2:54 PM

printer

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت AI حکمرانی کیلئے عملی اور تکنیکی وقانونی طریقہ کار اختیار کررہا ہے

         اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے واضح طور پر کہاہے کہ بھارت مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں ایک تکنیکی قانونی اور ٹھوس موقف پر عمل پیرا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات ایک روزنامہ قومی اخبار میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہی ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے اِس مضمون میں یہ بھی کہاہے کہ مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکار سائبر سکیورٹی کے خطرے، Deepfakes اور رازدارانہ جوکھم سے بچنے کی خاطر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوفٹ ویئر کی تیاری اور اِس کے فروغ میں بھارت طویل عرصے سے دنیا کا ایک سرکردہ ملک رہا ہے اور اب ہارڈ ویئر کے شعبے میں بھی ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

  ملک میں اِس وقت Semiconductor کے پانچ پلانٹوں کی تعمیر پر کام چل رہاہے اور بھارت دنیا میں الیکٹرانکس کے شعبے میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ جناب اشونی ویشنو نے اپنے مضمون میں یہ بھی لکھا ہے کہ بھارت اِس سال پہلی میک اِن انڈیا Semiconductor چِپ جاری کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچے، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرس اور الیکٹرانک سازو سامان کی تیاری پر زیادہ توجہ دے کر ملک کے مستقبل کو ڈیجیٹل روپ دینے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔