ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 18, 2025 10:27 AM

printer

 الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت آج نئی دلّی میں سرکاری ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جاری کرے گی۔

 الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت آج نئی دلّی میں سرکاری ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں یکسانیت لانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر ڈیجیٹل برانڈ شناختی مینوَل DBIM جاری کرے گی۔ DBIM ایک مستقل ڈیجیٹل شناخت کے کلیدی عوامل کی وضاحت کرتا ہے، جس میں Visual شناختیں شامل ہیں۔ یہ شناختیں لوگوز، کلر پلیٹس، ٹائیپوگرافی اور Imagery کے ساتھ ساتھ زبانی شناختیں مثلاً برانڈ وائس، میسجنگ فریم ورک اور ٹیگ لائن ہیں۔ اِن رہنما خطوط کا مقصد شہریوں کی مصروفیت کو بڑھانا اور خدمات کی فراہمی میں صارف کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ پہل ٹیکنالوجی کے ذریعہ حکمرانی کو تبدیل کرنے، رسائی، کارکردگی اور زیادہ شہری دوست ڈیجیٹل تجربے کو یقینی بنانے کے وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے کے عین مطابق ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ DBIM کا بنیادی مقصد بھارتی حکومت کیلئے ایک یکساں اور مستقبل ڈیجیٹل برانڈ قائم کرنا ہے۔ اس سنگ میل کو نشان زد کرنے کیلئے پہلی چیف انفارمیشن کمیشنرز CIO کانفرنس 2025 بھی آج نئی دلّی میں منعقد ہوگی۔×