January 6, 2026 2:56 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جِتن پرساد نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کررہی ہے

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جِتن پرساد نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کررہی ہے۔ جناب پرساد آج جے پور میں ریجنل AI اِمپیکٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ AI کا اب ہر شعبے میں استعمال کیا جارہا ہے، جس سے صلاحیت سازی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے انڈیا AI مشن کیلئے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس مشن کے ذریعے صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں خاطر خواہ تبدیلیاں لانے کیلئے AI کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے۔

اِس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما بھی موجود تھے۔ اِس تقریب میں راجستھان AI ایم ایل پالیسی 2026 کا افتتاح بھی کیا گیا۔ ریجنل AI امپیکٹ کانفرنس کے ساتھ آج راجستھان DigiFest ٹی آئی ای عالمی چوٹی کانفرنس بھی اختتام پذیر ہورہی ہے۔ لوگوں کو خدمات دینے میں AI کے ذمہ دارانہ استعمال، ملازمت کے مستقبل اور ہنر پیدا کرنے جیسے موضوعات پر سیشنز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ حکومت میں اصلاحات، اقتصادی ترقی، اختراع اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے سب کی شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے کیلئے یہ ریجنل AI امپیکٹ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔