December 27, 2025 10:13 AM | ٰVaishnaw Electronics

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے خاص طور پر کہا ہے کہ الیکٹرانکس بھارت کا تیسرا سب سے بڑا برآمداتی زمرہ بن کر اُبھرا ہے۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے خاص طور پر کہا ہے کہ الیکٹرانکس بھارت کا تیسرا سب سے بڑا برآمداتی زمرہ بن کر اُبھرا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں، موبائل تیار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں بھارت کی ترقی کی داستان، ایک جامع ایکو نظام تیار کرنے کے، وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور سے آراستہ ہے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ الیکٹرانک سامان کے بڑے پیمانے پر تیاری کی PLI اسکیم کی وجہ سے 13 ہزار 475 کروڑ روپے سے زیادہ کا سرمایہ راغب ہوا ہے اور 9 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے مالیت کی پیداوار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے الیکٹرانکس کے شعبے میں مینوفیکچرنگ، ملازمتوں اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں ملازمتوں کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ موقعے پیدا ہوئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔