الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے قومی انسٹی ٹیوٹ NIELIT ڈیجیٹل یونیورسٹی NDU پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔ یہ پلیٹ فارم، اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم تک سب کی رسائی کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے بہار کے مظفر پور، اڈیشہ کے بالاسور، آندھرا پردیش کے تیروپتی، میزورم کے Lunglei اور دَمن میں پانچ NIELIT مراکز کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ NIELIT، تعلیم مہیا کرانے کے سلسلے میں کام کرے گا، جس کی طلبہ کو ڈیجیٹل اعتبار سے صنعتی تقاضوں کے تحت ضرورت ہے۔ جناب ویشنو نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ NIELIT ڈیجیٹل یونیورسٹی، ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں سمیت دور دراز علاقوں میں کس طرح تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو پورا کرتی ہے۔
Site Admin | October 2, 2025 9:27 PM
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے قومی انسٹی ٹیوٹ NIELIT ڈیجیٹل یونیورسٹی NDU پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔ یہ پلیٹ فارم، اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم تک سب کی رسائی کی غرض سے تیار کیا گیا ہے