October 2, 2025 9:26 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ الیکٹرانکس کَل پرزوں کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اسکیم، ECMS کو ملک اور بین الاقوامی صنعتوں کی جانب سے بے مثال ردّ عمل ملا ہے

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ الیکٹرانکس کَل پرزوں کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اسکیم، ECMS کو ملک اور بین الاقوامی صنعتوں کی جانب سے بے مثال ردّ عمل ملا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت کو ایک لاکھ 15 ہزار 351 کروڑ روپے کی مالیت کی سرمایہ کاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 59 ہزار 350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے نشانے کیلئے ایک لاکھ 15 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 4 لاکھ 56 ہزار 500 کروڑ روپے کی مینوفیکچرنگ کے نشانے کیلئے اندازاً 10 لاکھ کروڑ روپے کی مینوفیکچرنگ کی درخواستیں ملی ہیں۔ اِس اسکیم کے تحت 91 ہزار 600 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے نشانے سے کہیں زیادہ بڑھ کر ایک لاکھ 41 ہزار براہ راست ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوجانے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اِس سے کئی گنا زیادہ بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کی اِس کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ECMS کے تحت درخواست کی وِنڈو تین ماہ کی ابتدائی مدت کیلئے کھولی گئی تھی، جس کا آغاز اِس برس پہلی مئی کو ہوا تھا، پھر اِس کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔