August 28, 2025 9:46 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج احمدآباد کے نزدیک Sanand میں CG پاور کے پہلے سیمی کنڈکٹر آئوٹ سورس اسمبلی اور ٹیسٹنگ مرکز کے پائلٹ پلانٹ کا افتتاح کیا

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج احمدآباد کے نزدیک Sanand میں CG پاور کے پہلے سیمی کنڈکٹر آئوٹ سورس اسمبلی اور ٹیسٹنگ مرکز کے پائلٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے اس پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت کی سیمی کنڈکٹر صنعت کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور اعلان کیا کہ بھارت میں تیار کی جانے والی پہلی سیمی کنڈکٹر Chip اس پلانٹ میں تیار کی جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2032 تک ماہر سیمی کنڈکٹر پیشہ وروں کی عالمی قلت کے اندیشے کے پیش نظر مرکز نے 270 یونیورسٹیوں کو انسانی وسائل کی مہارت کی ترقی کیلئے Chip تیار کرنے کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں بھارت کی ترقی سے آئندہ برسوں میں خود کفیل بھارت کی تعمیر کو رفتار حاصل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ گجرات سیمی کنڈکٹر پالیسی وضع کرنے والی ملک کی پہلی ریاست ہے۔ اور سیمی کنڈکٹر کے سب سے زیادہ مجموعی چار پلانٹس گجرات میں ہی قائم کئے جارہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق Sanand GIDC کے احاطے میں CG سیمی پر دو سہولیات قائم کی جائیں گی جس پر 7 ہزار 600 کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں بالواسطہ اور بلا واسطہ 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ آج افتتاح کی گئی سہولت میں 5 لاکھ Chips یومیہ تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی جس میں شروع سے آخر تک Chip تیار کرنا Packaging Testing اور Testing کے بعد کی خدمات شامل ہوں گی۔ یہ پلانٹ 2027 تک پوری طرح کام شروع کردے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔