March 6, 2025 9:51 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، اگلے تین سے چار برس کے دوران اپنا گرافکس پروسیسنگ یونٹ GPU تیار کرلے گا

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، اگلے تین سے چار برس کے دوران اپنا گرافکس پروسیسنگ یونٹ GPU تیار کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے AI ماڈل کمپیوٹیشن GPU کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے۔ 40 فیصد سرکاری سبسڈی کے بعد اِس کی قیمت فی گھنٹہ تقریباً 67 روپے ہے۔ نئی دلّی میں AI Koksha، AI Compute Portal اور مصنوعی ذہانت پر مبنی دیگر اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ایک سال پہلے کابینہ نے انڈیا AI مشن کو منظوری دی تھی۔ ملک نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کافی کچھ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے پہلے حکومت نے 10 ہزار GPU تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ GPU تیار کرنے کا یہ ہدف تجاوز کرکے 14 ہزار پر پہنچ گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، اگلے پانچ برس میں سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت اور ٹیلی مواصلات جیسے اہم ٹیکنالوجی شعبوں میں دنیا کے سرکردہ پانچ ملکوں میں سے ایک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ایک اہم اور بڑی AI طاقت بننے کیلئے تیار ہے۔ اگلے مرحلے میں 100 سے 150 یونیورسٹیوں میں جدید ترین AI تحقیقی آلات دستیاب ہوں گے۔